حضرت مولانا غلام رسول صاحب راجیکی ؓ

۔
شائع کرده مجلس خدام الاحمدیہ

حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کی صحبت اور تعلیم سے پیدا شدہ انقلاب کے سنہری ابواب میں قبولیت دعا اور تبلیغ اسلام احمدیت شامل ہیں۔ اور انہی دو عناوین کو ذہن میں رکھنے سے جو عملی شکل اور مجسم تصویر بن کرپاکیزہ وجود ابھرتے ہیں ان میں حضرت مولوی غلام رسول صاحب راجیکی صاحب ایک تھے۔ خداتعالیٰ سے زندہ اور مستقل تعلق رکھنے والے اس پیارے وجود نے ہندوستان کے طول وعرض میں پھر کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پیغام  پھیلایا، قرآن کریم کے حقائق و معارف کا درس دکھایا، درس و تدریس کا سلسلہ جاری رہا، ہر مذہب و فرقے کے مدمقابل کو جہاں علمی مناظرہ کے مخصوص قولی و منطقی دلائل سے لاجواب کیا وہاں قبولیت دعا اور غیب کی صاف صاف خبروں کے ذریعہ بھی ایک تاریخ رقم فرمائی۔

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا زندہ اور چلتا پھرتا ثبوت بن کر ایک طویل عمر پانے والے اس ممتاز اور قدیمی صحابی کے حالات سے آگہی بہت سوں کے لئے موجب ہدائیت ہوگی۔