حضرت مولوی شیر علی ؓ

عبدالحق
شائع کرده مجلس خدام الاحمدیہ

اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو ایسے بہت سے بے نفس رفیق عطافرمائے جنہوں نے دنیاوی لحاظ سے اعلیٰ مقام اور مواقع رکھتے ہوئے بھی امام وقت کے قدموں کی خاک بننے کو ترجیح دی، اس کے در کی فقیری پر فخر محسوس کیا اور اس کے مقابل پر ہر دنیوی عہد ہ وآسائش کو کھلے دل سے خیر آباد کہہ دیا۔حضر ت مولوی شیر علی صاحب ؓ بھی ایسے ہی بزرگ وجود تھے جنہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی، اپنے مضمون میں عبور حاصل کیا لیکن جب مسیح الزمان ؑ کےمبعوث ہونے کی خبرپائی توآپ ؑ کی خدمت میں حاضر ہوگئے اور تادم ِ آخر اس سے جداہونا گوارا نہ کیا۔

آپ سلسلہ کے اہم عہدوں پر فائزرہے اور اعلیٰ علمی و انتظامی خدمات سرانجام دینے کی توفیق پائی ۔ اس فرشتہ صفت درویش وجود کی سادگی، محنت اور خدمت آج بھی مشعل راہ ہے۔