حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی ؓ

۔
شائع کرده مجلس خدام الاحمدیہ

آپ ؓ بالکل ابتدائی ایام میں ہی حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کی بیعت میں آگئے۔ اور پھر اپنی نوکری چھوڑ کر قادیان حاضرہوگئے اور تادم حیات اپنے آقا سے جدا ہونا پسند نہ کیا۔آپ اردو،عربی اورفارسی وغیرہ میں تحریر و تقریر کے ماہر تھے اور دیگر خدا داد قابلیتوں کے ساتھ مسیح موعودکے مشن کے مددگار بن کر رہے، آپ کی وفات حضور علیہ السلام کی زندگی میں ہی ہوگئی تھی۔ یقیناً آپ کی زندگی کے ماہ وسال اور پھر وفات بھی قابل رشک حالات و ماحول میں ہوئی۔

یقیناً امام وقت کی خدمت، اطاعت، محبت اور دین کے لئے اپنا سب کچھ نچھاور کرنے کے لحاظ سے آپ کا نمونہ قابل قدر تھا۔