نبوت سے ہجرت تک

سیرت حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ

بشریٰ داؤد
شائع کرده لجنہ اماءاللہ ۔۔

بچوں بچیوں کے لئے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرت وسوانح پر آسان زبان میں مختصر کتب کی تیاری کے سلسلہ یہ کتاب مکرمہ بشریٰ داؤد صاحبہ کی مرتب کردہ ہے جس میں آنحضور ﷺ کی مکہ مقام نبوت پر سرفراز ہونے سے لیکر مدینہ کی طرف ہجرت تک کے حالات سوالاً جواباً پیش کئے گئے ہیں۔ یہ کتاب  مصنفہ کی زندگی میں  شائع نہ ہوسکی تھی اور ان کی وفات کے بعد بطور صدقہ جاریہ شائع کی گئی جس میں انہوں نے عشق نبی ﷺ کے لازوال جذبہ سے متاثر ہوکر  حضرت صاجزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کی محققانہ کتاب سیرت خاتم النبیین ﷺ اور دیگر کتب سیرت سے استفادہ کرکے مکی دور کے  واقعات کو ماں اور بچے کے گفتگو کی صورت میں نہایت سہل، احسن اور دلنشین انداز میں پیش کیا ہے۔