نظام خلافت

برکات اور ہماری ذمہ داریاں

مولانا عطاءالمجیب راشد، امام بیت الفضل لندن

نظام خلافت کی اہمیت و افادیت کا جتنا بھی تذکرہ کیا جائے کم ہے، اور اس موضوع کی دہرائی جہاں نئی نسل کی حفاظت اور بہتری کی ضامن ہے وہاں پرانے لوگوں کے لئے ازدیاد ایمان اور روحانی ترقی کے اگلے زینوں تک پہنچانے کا باعث ہوتی ہے۔ زیر نظر کتاب جماعت احمدیہ برطانیہ کی طرف سے جولائی 2006ء میں طبع  کی گئی تھی جس میں فاضل مصنف نے نظام خلافت کی برکات اور اس بابت ہماری ذمہ داریوں پر احسن رنگ میں روشنی ڈالی ہے، دراصل مولانا موصوف نے سال 1992ء میں جلسہ سالانہ جرمنی کے موقع پر ’’اسلام کی ترقی خلافت سے وابستہ ہے‘‘ کے عنوان پر تقریر کی تھی اور پھر سال 2005ء میں جلسہ سالانہ برطانیہ کے موقع پر ’’نظام خلافت اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا تھا، جسے اس کتاب میں ضروری نظر ثانی اور اضافہ جات کے ساتھ یکجا کرکے پیش کیا گیا ہے۔