حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی ؓ

۔
شائع کرده مجلس خدام الاحمدیہ

حضرت پیر سراج الحق نعمانی صاحب ؓ کا تعلق ایک گدی نشین خاندان سے تھا۔مگر آپ بچپن سے ہی نہایت سادہ طبیعت کے مالک تھے اور امام وقت حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کرلینے کے بعد تو آپ کی زندگی ہی بدل گئی ۔ آپ کو نہ دنیا کے جاہ و جلال کی پرواہ رہی نہ ہی جائیداد کی فکر رہی۔ اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں پوری تندہی سے لگ گئے اور پھر خلفائے احمدیت سے بھی محبت و اطاعت کا رشتہ پروان چڑھایا اور خوب نبھایا۔ یقیناً آپ نے خود بھی اعلیٰ دینی خدمات سرانجام دیں اور بعد میں آنے والوں کے لئے بھی قابل تقلید نمونہ چھوڑ گئے۔ آپ ایک قابل فخر وجود تھے ۔ آپ کے حالات کا مطالعہ اور آپ کی سیرت کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنا آج بھی انسان کو غیر معمولی برکات کا وارث بنانے والا ہے۔