چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت

مولانا دوست محمد شاہد، مؤرخ احمدیت

مارچ 1981ء میں مولانا دوست محمد شاہد صاحب کا یہ تحقیقی مقالہ نظارت اشاعت صدر انجمن احمدیہ ربوہ پاکستان کی اجازت سے احمد اکیڈمی ربوہ نے شائع کیا تھا۔

ٹھوس تمہیدی مباحث اور دلائل کے بعد اسلام میں چودہویں صدی ہجری کی غیر معمولی اہمیت کو عیاں کرنے کے لئے صداقت اسلام کے 40 روشن نشانات درج کئے گئے ہیں جو دراصل ایک صدی کے مختلف سنگ ہائے میل اور خاص الخاص واقعات  کا تاریخی ریکارڈ بھی ہے ۔ فارسی النسل مسیح ومہدی کی کدعہ کی بستی میں توأم پیدائش سے شروع کرکے 1980ء میں مسجد قرطبہ کی بنیاد تک امور کا مسلسل بیان ہے۔

یہ کتابچہ ان لوگوں کے لئے ایک خاموش تبلیغ ہے جو تاحال اس مسیح ومہدی کو پہنچاننے اور اس کی جماعت کا حصہ بننے سے محروم ہیں جو آسمانی پیش گوئیوں کے عین مطابق ظاہر ہوا اور اپنا مشن مکمل کرکے خلافت کا نظام دنیا میں جاری کر گئے۔