حضرت چوہدری فتح محمد سیال صاحب ؓ

۔
شائع کرده مجلس خدام الاحمدیہ

حضرت چوہدری فتح محمد سیال صاحب دینی و دنیاوی لحاظ سے اہم مقام رکھتے تھے، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور بہت بڑے زمیندار تھے۔ خلیفہ وقت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے آپ کو نہ صرف انگلستان بلکہ بیرون ملک کے لئے جماعت احمدیہ کا پہلا مبلغ بننے کی سعادت نصیب ہوئی ۔ اپنے وطن سے بہت دور واقع ملکوں کی طرف نہایت قلیل وسائل کے ساتھ سفرکئے ، لوگوں تک پیغام حق پہنچایااور کئی سعید روحیں آپ کے ذریعہ سلسلہ عالیہ احمدیہ میں شامل ہوئیں۔ تبلیغی مہمات کے بعد وطن واپس آئے تو کئی اہم اور مرکزی عہدوں پر فائز رہے اور گراں قدر خدمات کی توفیق پائی۔

علاوہ دنیاوی کامیابیوں اور مناصب کے آپ کی سیرت کا نمایاں پہلو خداتعالیٰ سے انتہائی قرب کا تعلق اور تقویٰ کا اعلیٰ مقام تھا۔