کالعدم جماعت اسلامی کا ماضی اور حال

تقریر ۲۷؍ دسمبر ۱۹۶۳ء

مولانا دوست محمد شاہد، مؤرخ احمدیت

اپریل 1964ء میں ضیاء الاسلام پریس ربوہ سے  یہ کتاب شعبہ اشاعت مجلس خدام الاحمدیہ مقامی ربوہ پاکستان نے طبع کروائی ہے جو مولانا موصوف کی جلسہ سالانہ 1963ء کی تقریر کا متن ہے جس میں جماعت اسلامی کے بانی مولوی مودودی کے ذاتی خاندانی کوائف، ولادت، ابتدائی حالات، قلمی خدمات، ’’الجہاد فی الاسلام‘‘ کی تصنیف، مجلس تحریک قرآن مجید سے تعلقات، ادارہ ’’دارالاسلام‘‘ کا قیام، وغیرہ کا ذکرکرکے جماعت اسلامی کے ماضی اور حالات کا تفصیلی فوٹو پیش کیا گیا ہے اور اس جماعت سے منسلک احباب کے کارہائے نمایاں اور جہادی سرگرمیوں کا تفصیلی پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے۔