کلمۃ الفصل

دربارہ مسئلہ کفر و اسلام

حضرت مرزا بشیر احمدؓ، ایم اے

حضرت صاجزادہ مرزا بشیر احمدرضی اللہ عنہ نے 1915ء میں مسئلہ کفر و اسلام کے متعلق ایک تفصیلی مضمون تصنیف فرمایا تھا جو رسالہ ریویوآف ریلجنز اردو کے مارچ اپریل 1915ء کے شمارہ کی زینت بنا تھا۔ اس کتاب میں انہوں نے ابواب میں تقسیم کرکےثقہ دلائل سے ثابت فرمایا کہ حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام پر ایمان لانے کی کیا اہمیت و ضرورت ہے اور آپ علیہ السلام کا انکار انسان کو کہاں لا کھڑا کرتا ہے۔ قمر الانبیاء حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے عالم نوجوانی کی اس تحریر کا مطالعہ بتاتا ہے کہ کس طرح اللہ کے فضل سے آپ  قرآن کریم ، حدیث، جماعتی لٹریچر پر گہری نظر رکھتے تھے اور دلائل وبراہین سے مزین دلنشین انداز کے لکھاری تھے۔ الغرض اس کتاب میں حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کی نبوت کے متعلق جماعتی موقف کی بھرپور وکالت کے ساتھ ساتھ پیغامیوں کے پھیلائے ہوئے غلط نظریات کے رد میں دلائل بھی موجود ہیں۔