کلید دعوت

داعیان الی اللہ کے لئے مفید حوالہ جات

جمال الدین شمس

قرآن کریم نے تبلیغ کو ایک فرض کے طور پر پیش کیا ہے اور اسکی اہمیت  متعدد طریق پر بتائی ہے۔ زیر نظر کتاب میں تبلیغ کرنے والے احباب کے لئے دوران گفتگو ضرورت پڑنے والے ضروری حوالہ جات کو جمع کردیاگیا ہے۔ یوں وفات مسیح، رفع الی السماء، توفی اور خلا کی بحث، ختم نبوت، اجراء نبوت، ظہور امام مہدی اور اس کے زمانہ کی علامات، صداقت مسیح موعود علیہ السلام کے مختلف دلائل، جہاد بالسیف کے بارہ میں فتاویٰ، انگریزی حکومت، واقعہ صلیب، عیسائیت، شیعہ ازم، حضرت علی ؑ کی خلافت، فضائل خلفائے ثلاثہ وغیرہ پر ضروری حوالہ جات کی تلاش میں از حد آسانی ہوگئی ہے۔

اس کتاب کے آخر پر کتابیات میں قریبا ڈیڑھ صد کتب کا تعارف بھی پیش کیا گیا ہے۔