کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟

بجواب ’’قادیانیوں اور دُوسرے کافروں کے درمیان فرق‘‘

اے ایس مُوسیٰ

ایک معاند احمدیت مولوی یوسف لدھیانوی نے دبئی کی مسجد الشیوخ میں یکم اکتوبر 1985ء کو نماز عشاء کے بعد ایک تقریر کی تھی جسے مرتب کرکے کتابی شکل دی گئی تا لوگوں کو احمدیوں اور دوسرے کافروں کے درمیان فرق  کرنا آسان ہوجائے۔ ہر وہ شخص جس کی قرآن کریم اور سنت نبویہ سے سرسری آگاہی ہے ، وہ مولوی موصوف کا کتابچہ دیکھ کر اس رائے سے اتفاق کرے گا کہ کتاب کی زبان نہایت غلیظ اور استدلال (اگر اسکو استدلال کہہ سکیں) تو نہایت بودہ ہے۔

اس کتاب کا مدلل اور حقیقی جواب تیار کرواکر اسلام انٹرنیشنل پبلی کیشنز نے انگلستان سے رقیم پریس سے شائع کیاہے۔ جس میں نہایت اختصار کے ساتھ مولوی موصوف کی تکفیر بازی، عدم برداشت کی فضا اور باہمی قتل وغارت کا ماحول پیدا کرنے کی مذموم اور گھناؤنی حرکت سے پردہ اٹھاکر امت مسلمہ کو درپیش اصل سنگین صورت حال بتائی گئی ہے۔ معصوم احمدیوں کے خلاف عوام الناس کو اکسانے والوں کی اصلیت عیاں کی گئی ہے نیز مولوی صاحب کی ہر بے سروپا بات کا دلیل سے رد کیا گیا ہے۔