گلشن احمد

چودہ پندرہ سال کے بچوں کا نصاب

امۃ الباری ناصر۔ بشریٰ داؤد
شائع کرده لجنہ اماءاللہ ۔۔

احمدی بچوں کی تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں والدین کی معاونت کے لئے تیارکردہ نصاب کے سلسلہ کی یہ وہ کتاب ہے جس میں چودہ پندرہ سال کی عمر کے بچوں کو مدنظر رکھ کر لکھی گئی اور اس کتاب پر بھی مرتبین نے خوب محنت کی ہے۔

کتاب کا نام’’ گلشن احمد ‘‘رکھنے سے ہی یہ تصور بندھ جاتا ہے کہ اس کے اندر پھولوں کی  رنگینی اور جسم و روح کو معطر کرنے والی فضاہوگی۔ یقینا ایسا ہی ہے۔ اس کتاب میں دینی تعلیمات مختصر مگر جامع طریق پر بڑی دلکشی سے قابل فہم اور قابل عمل صورت میں پیش کی گئ  ہے۔