ہستی باری تعالیٰ

حضرت مرزا بشیرالدین محمود احمد، المصلح موعود خلیفۃ المسیح الثانیؓ

حضرت مصلح موعودؓ نے جلسہ سالانہ قادیان 1921 کے موقع پر ’’ہستی باری تعالیٰ‘‘ کے موضوع پر حقائق و معارف سے پُر، بصیرت افروز، عالمانہ اور جامع خطاب فرمایا تھا۔

حضورؓ نے اپنی اس تقریر میں ہستی باری تعالیٰ کے آٹھ دلائل اور ان پر پیدا ہونے والے اعتراضات کے جواب ارشاد فرمائے۔ خدا تعالیٰ کی صفات سے اس کی ہستی کا ثبوت فراہم فرمایا اور صفات الہیہ کی اقسام بھی بیان فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ کے متعلق اہلِ یورپ کے خیالات، زرتشتیوں، ہندووں، آریوں کے تصورات کے بالمقابل اسلام کی خدا تعالیٰ سے متعلق تعلیمات تفصیل سے بیان فرمائیں۔ علاوہ ازیں اپنی اس تقریر میں حضورؓ نے شرک کی تعریف، اور اس کی اقسام بیان فرماتے ہوئے ان کا اصولی اور مدلل ردّ بھی مہیا فرمایاا ور رؤئیت الٰہی، اس کے مدارج، فوائد اور روئیت کے حصول کے طریق اور ذرائع بھی بیان فرمائے۔