یادوں کے دریچے

صاحبزادہ مرزا مبارک احمد
شائع کرده مجلس انصاراللہ

یہ مختصر کتاب ایک بہت ہی عمدہ اور خوبصورت گلدستہ سیرت حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کا ہےجو مصنف نے ایک قلمی مسودہ کے طور پر تیار کیا تھا اور قریبا ربع صدی بعد کتابی شکل میں ڈھال کر شائع کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں درج کردہ یادیں اثر انگیز اور دلچسپ ہیں اور تعلیمی و تربیتی اغراض اور تعمیر کردار کے لئے خاطر خواہ مواد موجود ہے۔

اس کتاب میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی پاکیزہ سیرت پر دلکش، نایاب، مفید اور نایاب غیر مطبوعہ روایات کو جمع کیا گیا ہے،اس میں حقوق اللہ اور حقوق العباد کے علاوہ تربیت اولاد کے متعلق حضرت مصلح موعود ؓ کی سیرت کے نمونہ بھی موجود ہیں نیز تقسیم ملک، نئے مرکز کے قیام، فرقان بٹالین، 1953 کے فسادات، سفر یورپ سمیت متفرق موضوعات پر قیمتی مواد موجود ہے۔