In the Name of Allah, The Most Gracious, Ever Merciful.

Love for All, Hatred for None.

Al Islam Home Page > Urdu Home Page > Al Islam Urdu Library
اردو » الاسلام لائبریری » خطبات » حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ » 1996ء
مکمل جلد 15 ۔ خطبات طاہر 1996ء نئی اور تازہ PDF
خدا کی خاطر خدا کی عبادتوں کی توفیق مانگنے کے لئے سب سے عظیم مہینہ رمضان کا مہینہ ہے۔ رمضان بعینہ ایک ہی تاریخ کو ہر جگہ نہ شروع ہوتا ہے، نہ ہوسکتا ہے۔ جس پر یہ مہینہ طلوع ہوگا اسی کو روزے رکھنے ہیں کیا مشینی ذرائع سے چاند کا علم پانا ’ مَنْ شَھِدَ مِنْکُمُ الشّھْرَ فَلْیَصُمْہُ ‘ کے تابع ہوگا یا نہیں۔ معمول سے ہٹ کر لمبے یا چھوٹے دنوں والے علاقوں میں روزوں کے اوقات کیسے مقرر کئے جائیں۔ ’ مَنْ شَھِدَ مِنْکُمُ الشّھْرَ فَلْیَصُمْہُ ‘ کی نہایت پرحکمت تفسیر۔ (١٩ جنوری ١٩٩٦ء) HTML Page
رمضان کی برکتوں، اس کی مصلحتوں، اس کے گہرے فوائد کا سب سے بڑا علم حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کو تھا۔ اگر ہم ان شرطوں کے ساتھ رمضان میں سے گزر جائیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے بیان فرمائی ہیں تو گویا ہر سال ایک نئی روحانی پیدائش ہوگی اور گزشتہ تمام گناہوں کے داغ دھل جائیں گے۔ رمضان میں جِنّ اور شیطان کے جکڑے جانے سے مراد۔ روزوں کے متعلق بعض احادیث نبویہ کی لطیف تشریحات۔ ٢٦ جنوری ١٩٩٦ء HTML Page
سب سے بڑا، سب سے خلوص کے ساتھ اور پیار کے ساتھ، کامل وفاداری کے ساتھ اور کامل سچائی کے ساتھ خدا کو بلانے والا ’اَلدّاع‘ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم تھے۔ خدا کو اس طرح کمائیں کہ وہ قریب دکھائی دینے لگے اور ایسا قریب ہو کہ اس کی قربت کے اثرات آپ کی ذات میں ظاہر ہوں ٢ فروری ١٩٩٦ء HTML Page
تمام تر مقصد رمضان کا خدا کا ملنا ہے۔ رمضان سچ کی ہوائیں چلاتا ہے۔ ساری دنیا میں جھوٹ کے خلاف جہاد جاری رکھیں اور یہ جہاد اپنے نفوس سے شروع ہوگا۔ (روزوں کے تعلق میں آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی بیان فرمودہ احادیث کی پُر معارف تشریح) ۔ ٩ فروری ١٩٩٦ء HTML Page
مزید خطبات ۔۔۔ HTML Page