حضرت عَمْرو بن اِیَاسؓ

خطبہ جمعہ 26؍ جولائی 2019ء

حضرت عَمْروؓ یمن سے تعلق رکھتے تھے اور انصار کے قبیلہ بنو لَوْذَان کے حلیف تھے۔ ان کے والد کا نام اِیَاس بن عمرو تھا۔ دونوں ایک اَور قول، روایت یہ بھی ہے کہ ان کے دادا کا نام زید تھا۔ حضرت عمروؓ غزوۂ بدر اور اُحد میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل ہوئے۔ حضرت عمروؓ حضرت رَبِیع بن اِیَاسؓ اور حضرت وَرَقَہ بن اِیَاسؓ کے بھائی تھے اور ان تینوں بھائیوں کو غزوۂ بدر میں شامل ہونے کی توفیق ملی۔ (السیرة النبویہ لابن ہشام صفحہ 469 الانصار ومن معہم/ من بنی لوذان وحلفائہم، دارالکتب العلمیہ بیروت لبنان 2001ء) (اسد الغابہ فی معرفة الصحابہ جزء 4 صفحہ 186 عمرو بن ایاس بن زید، دارالکتب العلمیہ بیروت لبنان 2008ء)