حضرت مالک بن ابو خَوْلِیؓ

خطبہ جمعہ 19؍ جولائی 2019ء

حضرت مالک بن ابو خولیؓ کا تعلق قبیلہ بنو عِجل سے تھا جو قریش کے قبیلہ بنو عَدی بن کعب کے حلیف تھے۔ ابوخَولیؓ ان کے والد کی کنیت تھی جبکہ ان کا نام عمرو بن زُہَیر تھا۔ حضرت مالکؓ کا نام ہِلال بھی بیان کیا جاتا ہے۔ (السیرۃ النبویہ لابن ہشام صفحہ462، من حضر بدرًا من المسلمین / من بنی عدی و حلفائھم، دار الکتب العلمیۃ بیروت 2001) (الطبقات الکبریٰ جلد 3 صفحہ 209 خولی بن ابی خولی لداراحیاءالتراث العربی 1996ء)

حضرت عمرؓ نے جب مکے سے مدینے کی طرف ہجرت کی تو اس وقت حضرت عمرؓ کے خاندان کے دیگر افراد کے علاوہ حضرت مالکؓ اور ان کے بھائی حضرت خَوْلِیؓ بھی شامل تھے۔ (السیرۃ النبویہ لابن ہشام صفحہ338، منازل المہاجرین بالمدینۃ/ منزل عمر واخیہ…… دار الکتب العلمیۃ بیروت 2001)

حضرت مالکؓ اپنے بھائی خولیؓ کے ساتھ غزوۂ بدر میں شریک ہوئے تھے اور ایک قول کے مطابق غزوۂ بدر میں حضرت خولیؓ اپنے دو بھائیوں حضرت ہِلالؓ یعنی حضرت مالکؓ اور حضرت عبداللہؓ کے ہمراہ شریک ہوئے تھے۔ (الطبقات الکبریٰ جلد 3 صفحہ 209 خولی بن ابی خولی لداراحیاءالتراث العربی 1996ء)

حضرت عثمانؓ کے دورِ خلافت میں حضرت مالک بن ابو خولیؓ کی وفات ہوئی تھی۔ (الاصابہ فی تمییز الصحابہ، جلد 5، صفحہ533، مالک بن ابی خولی، دارالکتب العلمیہ، بیروت2005)