جلد 37

خطبات جمعہ ۱۹۵۶ء

حضرت مرزا بشیرالدین محمود احمد، المصلح موعود خلیفۃ المسیح الثانیؓ

Complete Volume 37 .. خطبات محمود جلد 37 مکمل
(6-Jan) اپنے دوستوں میں صداقت معلوم کرنے کی ایک لگن اور سنجیدگی کے ساتھ غور و فکر کرنے کی عادت ڈالنے کی کوشش کرو۔ اپنے آپ کو سلسلہ کے لیے مفید وجود بناؤ اور مختلف پیشوں خصوصاً تجارت کو اختیار کرنے کی طرف توجہ دو
(13-Jan) یورپ کے سائنسدان اب حضرت مسیح علیہ السلام کی بن باپ پیدائش کو ان کی الوہیت کی دلیل قرار نہیں دیتے۔ یہ خداتعالیٰ کا خاص فضل اور نشان ہے کہ دنیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیان فرمودہ صداقتوں کو تسلیم کرنے پر مجبور ہورہی ہے
(20-Jan) خدمتِ اسلام کے لیے آگے آؤ تا تمہیں بھی اسلام کی ترقی کا دن دیکھنا نصیب ہو۔ میری صحت کے لیے بھی خصوصیت سے دعائیں کرو تا اللہ تعالیٰ بیماری کا بقیہ حصہ بھی اپنے فضل سے دور فرمائے
(27-Jan) وہ کونسے ذرائع ہیں جن سے خدمتِ دین اور علمی ترقی کا جذبہ دائمی طور پر جماعت میں قائم رہے؟ جماعت کے نوجوان خصوصیت کے ساتھ اس سوال پر غور کریں اور پھر جس نتیجہ پر پہنچیں اُس سے مجھے بھی اطلاع دیں
(3-Feb) اگر تم خلوصِ نیت سے دین کی خدمت کرو گے تو اللہ تعالیٰ خود تمہاری ساری ضروریات کا کفیل ہوجائے گا۔ دنیا اِس وقت اسلام کی طرف مائل ہے۔ پس آگے آؤ اور دیوانہ وار تبلیغ میں لگ جاؤ
(10-Feb) زمین بدل سکتی ہے آسمان بدل سکتا ہے لیکن قرآن مجید کبھی ناکام نہیں ہوسکتا۔ ہماری جماعت اسلام کی خاطر جو مالی قربانی کررہی ہے اس کی مثال اور کہیں نہیں مل سکتی۔
(17-Feb) خدمتِ دین کرنے والے نوجوانوں سے خطاب۔ شادی، اَولاد اور دیگر معاملات میں سلسلہ کے مفاد کے بہر حال مقدم رکھو۔ پاکستانی احمدیوں کی طرح بیرونی ممالک کی احمدی جماعتوں کو بھی مالی قربانی میں باقاعدگی کے ساتھ حصہ لینا چاہیے۔
(24-Feb) دین کے لیے زندگی وقف کرنے والے نوجوانوں سے خطاب۔ اس امر کو اچھی طرح سمجھ لو کہ تمہارا مطمع نظر اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی ہونا چاہیے۔
(3-Mar) ‘تحریک جدید’ جس کا مقصد دنیا میں اسلام کی اشاعت کرنا ہے جو کوئی نئی تحریک نہیں ہے۔ یہ تحریک گزشتہ بائیس سال سے جاری ہے اور اگر دوہزار سال تک بھی جاری رہے گی تو اس کا نام تحریکِ جدید ہی رہے گا۔
(9-Mar) دین کے لیے زندگی وقف کرنے کی تحریک کو جماعت میں کس طرح کامیاب بنایا جائے۔ بعض دوستوں کی اہم تجاویز۔
(16-Mar) شادی کی بنیاد اخلاق، نیکی اور تقویٰ پر قائم ہونی چاہیے تا جو اولاد پیدا ہو وہ بھی نیک ، متقی اور اللہ تعالیٰ کے نام کو بلند کرنے والی ہو۔
(23-Mar) ‘یومِ جمہوریہ’ بلاشبہ سارے ملک کے لیے ایک خوشی کا دن ہے۔ تما جہاں خوشی مناؤ وہاں یہ بھی دعائیں کرو کہ پاکستان کے باشندوں میں ہمیشہ ہمیش کے لیے نیک کا عنصر غالب رہے
(30-Mar) احباب دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ افغانستان کے احمدیوں کے لیے امن کی صورت پیدا فرمائے۔ میرا تجربہ یہ ہے کہ اسلامی ممالک میں اسلام کے اثر کے ماتحت خداترسی اور اخلاق کا زیادہ بہتر نمونہ پایا جاتا ہے۔
(6-Apr) میری صحت کے لیے خاص طور پر دعائیں کریں۔ جن دوستوں کو اچھی خوابیں آتی ہیں انہیں دعاؤں سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔
(13-Apr) موجودہ ایام میں خصوصیت کے ساتھ دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ مجھے صحت والی اور کام کرنے والی زندگی عطا فرمائے۔ اگر اللہ تعالیٰ کوئی بشارت دے تو مومن کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اپنی دعاؤں اور جدوجہد کو اَور بھی تیز کردے
(20-Apr) حکومتِ سپین تبلیغِ اسلام کو قانون کے زور سے بند کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ تمام مسلمان حکومتوں کا فرض ہے کہ وہ اس کے خلاف آواز بلند کریں اور سپین اور دیگر عیسائی حکومتوں سے احتجاج کریں
(27-Apr) نہ صرف اپنے بھائیوں سے بلکہ غیروں سے بھی محبت، ہمدردی اور شفقت کا سلوک کرو۔ یہی وہ روح ہےجس سے جماعتیں زندہ رہتی اور ترقی کرتی ہیں
(4-May) دوستوں کو چاہیے کہ وہ رمضان کے باقی ایام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی کوشش کریں
(11-May) اللہ تعالیٰ یوں تو ہر وقت دعائیں سنتا ہے لیکن بعض بابرکت ایام کا قبولیتِ دعا سے خاص تعلق ہوتا ہے
(18-May) ہماری جماعت کو موجودہ ایام میں کثرت کے ساتھ درود پڑھنا چاہیے
(25-May) اگر دل میں کوئی نیک تحریک پیدا ہو تو فوراً اس کے لیے تیاری شروع کردو۔ تیاری کا بہترین طریق یہ ہے کہ اپنے بیوی بچوں کے اس تحریک میں تعاون اور مدد کے لیے آمادہ کرو
(1-Jun) ہماری جماعت کے نوجوان دعاؤں، ذکر ِالہٰی اور دورد کی برکت سے رؤیا اور کشوف کے عظیم الشان نعمت حاصل کرسکتے ہیں
(15-Jun) خواہ ساری دنیا مخالفت کرے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں بہر حال قائم ہوکررہے گی۔ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہم بھی اسلام کی ترقی میں حصہ لے کر ثواب حاصل کریں۔
(22-Jun) اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں رہنے کے لیے ضروری ہے کہ انسان ہر وقت اُسی کی طرف جُھکا رہے اور اُسی سے استعانت طلب کرے
(29-Jun) ہمارا خدا زندہ اور قادر خدا ہے جو پہلے کی طرح آج بھی اپنی زندگی اور قدرت کے غیر معمولی نشان ظاہر کررہا ہے
(6-Jul) جماعت میں جب تک اخلاص قائم رہے گا اللہ تعالیٰ اپنی نصرت و تائید کے ذریعہ اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دیتا رہے گا
(13-Jul) مومن کو اپنی ذات میں بھی معجزات دیکھنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر اسے نیا یقین اور نئی معرفت حاصل ہو۔ دعائیں کرنے، درود پڑھنے اور ذکرِ الہٰی کرنے کی عادت ڈالو اور تقویٰ و طہارت اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کرو۔
(20-Jul) وَإِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكُمْ لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ وَلَئِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ خداتعالیٰ ہمیشہ میرے ساتھ رہا ہے وہ اب بھی میری مدد کرے گا اور منافقت دکھانے والوں کو ذلیل و رسوا کرے گا
(27-Jul) اللہ تعالیٰ نے نظامِ خلافت کے ذریعہ تمہارے درمیان اتحاد پیدا کیا ہے اس کی قدر کرو اور مضبوطی کے ساتھ اسے قائم رکھو۔ حضرت عثمانؓ کے وقت میں منافقین کے فتنہ کو معمولی سمجھنے کے نتیجہ میں ہی اتحادِ اسلام برباد ہوگیا تھا
(3-Aug) اگر تم اللہ تعالیٰ کے طرف جھکو اور اُسی سے مدد طلب کرو تو منافقین کی شرارتیں ھَبَآءً مُّنْبَثًّا ہوجائیں گی۔ سوچو اور غور کرو کہ اگر خلافت مِٹ جائے تو کیا احمدیت کے ذریعہ اسلام کے غلبہ کا کچھ بھی امکان باقی رہ سکتا ہے؟
(10-Aug) اشتعال انگیزی کا الزام سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔ میں نے جو کچھ کہا تھا وہ قرآن مجید کی تعلیم کے عین مطابق ہے۔ اگر کوئی ناجائز دخل اندازی کرتا ہے تو قانون کے ذریعہ اُسے مداخلت سے روکنا ہمارا حق ہے۔
(17-Aug) تمہارا فرض ہے کہ تم ہمیشہ استغفار سے کام لیتے رہو تاکہ تمہارا استغفار فرشتوں کے استغفار سے مل کر تمہاری بخشش اور مغفرت کا ذریعہ بن جائے
(24-Aug) قرآن کریم کے ترجمہ کا عظیم الشان کام مکمل ہوگیا۔ اَلْحَمْدُلِللّٰہِ عَلٰی ذٰلِکَ۔ یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے بیماری کے باوجود تھوڑے سے عرصہ میں ہی مجھے یہ کام سرانجام دینے کی توفیق عطافرمائی
(31-Aug) حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی اپنے ہاتھ کی لکھی ہوئی وصیت۔ اِس وصیت سے حضرت خلیفہ اول کی اولاد کے اعتراضات اور غیر مبائعین کے خیالات کی واضح تردید ہوجاتی ہے
(7-Sep) 1950ء کی ایک رؤیا میں بتایا گیا کہ خلافت کے خلاف ایک فتنہ اٹھایا جائے گا۔ اور فتنہ اٹھانے والوں میں میرے بعض رشتہ دار بھی شامل ہوں گے جو میری بیوی کی طرف سے ہوں گے۔
(14-Sep) سورۃ فاتحہ میں اللہ تعالیٰ نے ہر قوم اور ہر زمانہ کے لوگوں کے لیے ہدایت اور راہنمائی کا سامان مہیا فرمادیا ہے۔ موجودہ فتنہ میں حصہ لینے والوں کے لیے صحیح رستہ یہ تھا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتے اور مخالف اخبارات کے بیانات کی تردید شائع کراتے
(21-Sep) اگرتم قرآن مجید پر ایمان لاؤ اور پھر سچے دل سے اس پر عمل کرنے کی کوشش کرو تو اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں سے بدی کی رغبت مٹادے گا یا تمہاری کمزوری کی پردہ پوشی فرمائے گا
(28-Sep) اگرتم قرآن کریم کو اس یقین سے پڑھو کہ اس میں ہر اعتراض کا جواب موجود ہے تو اس کے مطالب تم پر آپ ہر آپ کھلتے چلے جائیں گے اور تمہیں اللہ تعالیٰ کی راہنمائی حاصل ہوجائے گی
(5-Oct) اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و حرمت کی ہر زمانہ میں خود حفاظت فرمائے گا
(12-Oct) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا مَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ یہ آیت بتاتی ہے کہ دینی نظام سے الگ ہونے والوں کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ مومنین سے کیا سلوک فرماتا ہے
(19-Oct) كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ یہ آیت ہر مسلمان کا فرض قرار دیتی ہے کہ وہ خداتعالیٰ کے احکام کی پیروہ کرتے ہوئے ہر پہلو سے بنی نوع انسان کی خدمت کرے
(26-Oct) صدیوں کے بعد تمہارے لیے یہ موقع پیدا ہوا ہے کہ تم تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ کے قرآنی حکم کو پورا کرے الٰہی انعامات کے وارث بن جاؤ
(2-Nov) چندہ تحریک جدید کے نئے سال میں پہلے سے بھی زیادہ جوش، اخلاص اور قربانی سے حصہ لو اور بڑھ چڑھ کر وعدے لکھواؤ۔ فتنہ منافقین کے متعلق پینتیس برس قبل کی شائع شدہ ایک پیشگوئی آج لفظاً لفظاً پوری ہورہی ہے۔
(9-Nov) جلسہ سالانہ کے موقع پر پہلے سے کئی گنا زیادہ تعداد میں آؤ اور اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے بھی ہمراہ لانے کی کوشش کرو۔ چندہ جلسہ سالانہ جلد سے جلد بجھوانے کی کوشش کرو تاکہ مہمانوں کے لیے خوراک اور رہائش کے انتظامات میں دِقّت نہ وہ۔
(16-Nov) قبولیتِ دعا کا ایک القائی نسخہ۔ ‘ہم قدم قدم پر خداتعالیٰ کی طرف توجہ کرتے ہیں اور اس کی رضا کی جستجو کرتے ہیں’ ان فقروں میں قبولیت دعا کے اہم گُر بتائے گئے ہیں۔ دوستوں کو چاہیے کہ ان سے فائدہ اُٹھائیں۔
(23-Nov) دوست تحریک جدید کے وعدے بجھوانے میں سُستی سے کام نہ لیں اور پہلے سے بڑھ چڑھ کر وعدے لکھوائیں۔ خداتعالیٰ نے ہمارے لیے خوشیوں کے دن مقدر کر رکھے ہیں۔ ان کو قریب لانے ک لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ قربانی کرنی چاہیے۔
(30-Nov) إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں خداتعالیٰ نے یہ گُر بتایا ہے کہ مومن ہمیشہ اور ہر حال میں خداتعالیٰ پر توکّل رکھتے ہیں۔ جماعت سے الگ ہونے والوں نے اپنے عمل سے ظاہر کردیا ہے کہ وہ خداتعالیٰ سے منہ پھیر کر دوسروں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
(7-Dec) دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ میری صحت میں برکت دے تاکہ میں اسلام اور احمدیت کی اَور زیادہ خدمت کرسکوں
(14-Dec) جب بھی کوئی مصیبت آئے تو فوراً خداتعالیٰ کے سامنے جھکو اور یقین رکھو کہ وہ ضرور تمہاری مدد کرے گا
(21-Dec) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ یہ آیت بتاتی ہے کہ امام کی کامل اطاعت نظام کو قائم رکھنے اور کامیابی حاصل کرنے کا بڑا بھاری گُر ہے
(28-Dec) ہمیشہ یہ دعا کرتے رہو کہ دنیا میں اللہ تعالیٰ کا نام بلند ہو اور دینِ اسلام کی عزت قائم ہو