سوانح حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ

۔
شائع کرده مجلس خدام الاحمدیہ

ہر ملک و قوم کے بچے اور نوجوان اپنے مشاہیر کے حالات زندگی کا مطالعہ کرکے اپنے لئے مستقبل کے طرز عمل کی راہیں متعین کرتے ہیں۔ زیر نظر کتابچہ صحابی رسول حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ کے حالات زندگی پر مشتمل ہے ،جنہوں نے کائنات کی سب سے معززہستی کی رفاقت کی خوش نصیبی بھی پائی اور اسی کی غلامی اور اطاعت میں اعلیٰ اخلاق کے قرینے سیکھے اور اسی دنیا میں جنت کی بشارت حاصل کرنے والوں میں شامل ہوئے۔ سفر و حضر میں نبی کریم ﷺ کی معیت و قربت کا شرف پانے والے اس بزرگ وجود نے فاتح ایران بن کر متعدد پیش گوئیوں کی تکمیل میں بھی حصہ پایا۔اپنے زمانہ کی سپر پاور سمجھی جانے والی سلطنت ایران پر فتح پاکرشاہ  کسریٰ کے دارالخلافہ مدائن کے محلات کو محمد عربی ﷺ کے قلمرو میں شامل کرنے کا فخر سمیٹا۔