جماعت احمدیہ مسلمہ عالمگیر کی مرکزی اُردو ویب سائٹ
’’جب تم میں سے کسی کو کھانے کی دعوت دی جائے تو وہ اسے قبول کرے اگر روزے سے ہے توحمدو ثنا اور دعا کرتا رہے اور معذرت کرے اور اگر روزہ دار نہیں تو جو کچھ پیش کیا گیا ہے وہ خوشی سے کھائے‘‘ (حدیث النبی ؐ، مسلم، کتاب النکاح، باب الامر باجابة الداعی الیٰ دعوة)
’مجموعہ آمین‘ سیدنا حضرت میرزا بشیرالدین محمود احمدؓ، حضرت مرزا بشیر احمدؓ، حضرت مرزا شریف احمدؓ اور حضرت نواب مبارکہ بیگمؓ کی ختم قرآن شریف کی مبارک تقاریب کے موقع پر جو دو دعائیہ نظمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھیں ان کا مجموعہ ہے۔