سَت بچن

روحانی خزائن جلد 10

حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہودؑ

کتاب ست بچن کی تالیف سے غرض پنڈنت دیانند کے باوانانکؒ پر بے جا الزامات مندرجہ ستیارتھ پرکاش کا رفع دفع کرنا ہے تا آریہ لوگ جنہیں خدا کا خوف نہیں وہ اس حقانی انسان کی راست گفتاری اور راست روی کو غور سے دیکھیں اور ہو سکے تو اس کے نقش قدم پر چلیں۔ دوسرے باوا نانکؒ صاحب کا یہ عقیدہ اور مذہب دنیا پر ظاہر کرنا مقصود ہے کہ وہ قول و فعل کے لحاظ سے سچے مسلمان تھے۔ انہوں نے ویدوں سے دستبرداری کا اظہار کیا اور اسلامی عقائد کو اختیار کیا اور اپنے اشعار میں یہ اقرار کیا کہ کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ مدار نجات ہے، اسلام کے مشائخ سے بیعت کی۔ اولیاء کے مقابر پر چلّہ نشینی اختیار کی۔ دو حج کیے۔ اپنے چولہ کو آئندہ نسلوں کے لیے بطور وصیت نامہ چھوڑ گئے۔