سیرت الاَبدال

روحانی خزائن جلد 20

حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہودؑ

عربی زبان میں یہ کتاب دسمبر ۱۹۰۳ء کی تصنیف ہے اور اپنے مضمون میں یہ رسالہ ’علامات المقربین‘ کا ہی تسلسل ہے۔ اس کتاب میں بھی حضورؑ نے مامورین و مصلحین ربّانی کی جملہ صفات، اخلاق عالیہ اور برکات کی تفصیل بیان فرمائی ہے جو مامورین کی صداقت کے ابدی معیار ہیں اور یہ تمام امور حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی اپنی ذات پاک میں بدرجہ اتم پائے جاتے ہیں۔

’سیرۃ الابدال‘ عربی زبان کا ایک بے نظیر شاہکار ہے جو اپنی فصاحت و بلاغت اور محاسن لفظی و معنوی میں بے مثل ہے۔