کشتی نوح

روحانی خزائن جلد 19

حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہودؑ

کشتی نوح۵ ؍اکتوبر ۱۹۰۲ء کو شائع ہوئی۔ اس کا دوسرا نام دعوة الایمان اور تیسرا تقویة الایمان ہے۔

۱۸۹۸ء میں حضرت مسیح موعود ؑ نے پنجاب میں طاعون پھیلنے کے بارے میں پیشگوئی فرمائی اور ماہ اکتوبر ۱۹۰۲ء میں جبکہ طاعون زوروں پر تھی گورنمنٹ نے پنجاب میں طاعون کے ٹیکےکی سکیم وسیع پیمانہ پر شروع کی مگر حضرت مسیح موعودؑ نے ٹیکا لگوانے سے انکار کیا اور ’’کشتی نوح‘‘ کتاب شائع فرمائی جس میں آپ نے گورنمنٹ کی طرف سے ٹیکا کے انتظامات کو سراہاتے ہوئے اپنے اور اپنی جماعت کے متعلق فرمایا کہ خدا نے چاہا کہ اس زمانہ میں انسانوں کے لئے ایک آسمانی رحمت کا نشان دکھاوے کہ وہ سب طاعون سے بچائے جائیں گے جو تیرے گھر کی چار دیوار کے اندر ہوگا اور جو کامل پیروی اور اطاعت اور سچّے تقویٰ سے تجھ میں محو ہوجائے گا۔

اس کتاب میں حضرت اقدس مسیح موعودؑ نے وہ  پاک اور عمدہ تعلیم لکھی جس کی پوری پابندی طاعون کے حملہ سے بچاسکتی ہے۔ اور اگر جماعت کے سب افراد اس پر کماحقّہٗ عمل  پیرا ہوجائیں تو اُن کا نمونہ دنیا میں ایک عظیم الشان روحانی انقلاب پیدا کرسکتا ہے۔



Apple Books

Google Play