صحیح بخاری

اردو ترجمہ و تشریح کے ساتھ



حضرت امام محمد بن اسماعیل بخاریؒ کے مرتب کردہ مجموعہ احادیث کو قرآن کریم کے بعد صحیح ترین کتاب مانا جاتا ہے۔ سولہ سال کی محنت شاقہ اور خاص تائید الٰہی سے مکمل ہونے والی اس کتاب میں اقوال و افعال رسولﷺ کی انسانی حد تک درست ترین معلومات جمع ہیں۔ اس مایہ ناز مجموعہ کے اردو ترجمہ اور شرح کا غیر معمولی کام حضرت سید ولی اللہ زین العابدین شاہ صاحب رضی اللہ عنہ نے حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ کی ہدائیت اور رہنمائی میں 1926ء میں شروع کیا لیکن آپؓ خلافت کے سلطان نصیر بن کر اپنی ساری زندگی طرح طرح کی جماعتی مہمات میں بھی دن رات مصروف کار رہے اور ساتھ ساتھ اس علمی ذمہ داری کو بھی نبھاتے رہے اور اپنی وفات 16مئی 1967ءتک آپ نے صحیح بخاری کا اردو ترجمہ مکمل کرلیا تھا اور 30 میں سے  19 پاروں کی شرح بھی لکھ لی تھی ، جس کی طباعت کا الگ سے اہتمام ہوتا رہا۔

بعد تفحص و تحقیق دیدہ زیب جلدوں میں طباعت کا سلسلہ بڑی تیزی سے جاری ہے جس میں پیشکش کا معیار نہایت عمدہ رکھا گیا ہے۔

جلد اوّل
حدیث نمبر 1 تا 602 
جلد دوم
حدیث نمبر 603 تا 1394 
جلد سوم
حدیث نمبر 1395 تا 2036 
جلد چہارم
حدیث نمبر 2037 تا 2689 
جلد پنجم
حدیث نمبر 2690 تا 3189 
جلد ششم
حدیث نمبر 3190 تا 3488 
جلد ہفتم
حدیث نمبر 3489 تا 3948 
جلد ہشتم
حدیث نمبر 3949 تا 4194 
جلد نہم
حدیث نمبر 4195 تا 4473 
جلد دہم
حدیث نمبر 4474 تا 4729 
جلد یازدہم
حدیث نمبر 4730 تا 4809