حضرت مالک بن عمروؓ

خطبہ جمعہ 19؍ جولائی 2019ء

حضرت مالک بن عمروؓ کا تعلق قبیلہ بنو سُلَیم کے خاندان بنو حَجَر سے تھا اور یہ بنو عَبد ِشمس کے حلیف تھے۔ ان کے والد کا نام عَمرو بن سُمَیط تھا۔ حضرت مالکؓ اپنے دو بھائیوں حضرت ثَقْف بن عَمروؓ اور حضرت مُدْلِجْبن عَمروؓ کے ہمراہ جنگِ بدر میں شریک ہوئے۔ (السیرة النبویة لابن ہشام صفحہ 326 «ذکر من حضر بدرًا من المسلمین دار ابن حزم بیروت 2009ء) (سبل الہدىٰ والرشاد، في سيرة خير العباد جلد 4صفحہ 116ذکر اسماء من شھدوا بدرا دار الكتب العلمية بيروت 1993ء)

حضرت مالکؓ غزوۂ احد اور دیگر غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل رہے اور 12 ہجری میں جنگِ یَمامہ میں یہ شہید ہوئے۔ (الطبقات الکبریٰ لابن سعد جزء 3صفحہ72 من حلفاء بنی عبد شمس دار الکتب العلمیۃ بیروت 1990ء)