دینی معلومات

عہد حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل نَوَّرَاللہ مَرْقَدَہٗ

سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پہلے خلیفہ کون تھے؟ کب پیدا ہوئے اور کب مسندِ خلافت پر متمکن ہوئے؟

جواب: حضرت مولانا حکیم نورالدین صاحب بھیروی 1256ھ بمطابق 1841ء میں پیدا ہوئے۔ 27 مئی 1908 ء کو خلیفہ بنے۔

سوال: حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کے والد محترم اور والدہ محترمہ کا نام بتائیں۔

جواب : والد محترم کا نام حافظ غلام رسول صاحب اوروالدہ محترمہ کا نام نور بخت صاحبہ تھا۔

سوال: آپ نے حج بیت اللہ کی سعادت کب پائی؟

جواب: 1865ء میں۔

سوال: مختلف علوم سیکھنے کیلئے آپ کو متعدد مقامات کا سفر کرنا پڑا کچھ شہروں کے نام بتائیں۔

جواب: مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، لاہور، بمبئی، پنڈدادنخان، راولپنڈی، رام پور، لکھنؤ اور بھوپال وغیرہ۔

سوال: آپ نے حضرت مسیح موعو علیہ السلام سے پہلی بار شرفِ ملاقات کب حاصل کیا؟

جواب : 1885ء میں۔

سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کو صدر انجمن احمدیہ کاپہلا صدر کب مقرر فرمایا؟

جواب: 29 جنوری 1906ء کو۔

سوال: حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کی سیرت و سوانح سے متعلق سب سے پہلی کونسی کتاب مرتب ہوئی؟

جواب: “مرقاۃ الیقین فی حیاۃ نورالدین”۔

سوال: آپ کی مشہور تصانیف کے نام بتائیں۔

جواب:

  1.  فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب
  2.  تصدیق براہین احمدیہ
  3.  ابطال الوہیت مسیح
  4.  نورالدین

سوال: آپ کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کوئی شعربتائیں۔

جواب:

چہ خوش بودے اگر ہریک ز امت نور دیں بودے

ہمیں بودے اگر ہر دل پر از نورِ یقیں بودے

ترجمہ: یعنی کیا ہی اچھا ہو اگر قوم کا ہر فرد نور دین بن جائے مگر یہ تب ہی ہوسکتا ہے کہ جب ہر دل یقین کے نور سے بھر جائے۔

سوال: آپ کی اطاعت کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کیا فرمایا؟

جواب: “ہر ایک امر میں میری اس طرح پیروی کرتے ہیں جیسے نبض کی حرکت تنفس کی حرکت کی پیروی کرتی ہے۔” (آئینہ کمالات اسلام)

سوال: حضرت خلیفۃ المسیح الاول نے بیت المال کا مستقل محکمہ کب قائم فرمایا؟

جواب: 30 مئی 1908ء کو۔

سوال: بورڈنگ تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کی بنیاد کب اور کس نے رکھی؟

جواب: 1910ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل نے۔

سوال: حضرت خلیفۃ المسیح الاو ل کا وصال کب ہوا؟

جواب: 13 مارچ 1914ء کو۔

سوال: خلافت اولیٰ کی چند اہم تحریکات بتائیں۔

جواب:

٭۔ مبلغین سلسلہ کا باقاعدہ تقرر۔ (پہلے باقاعدہ مبلغ حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال تھے جنہیں یورپ بھجوایا گیا)

٭۔ بیت المال کا قیام۔

٭۔ لنگر خانہ کا باقاعدہ انتظام۔

٭۔ اخبار “نور” اور اخبار”الحق” کا اجرا۔ (اخبار “نور” سکھوں کیلئے اور اخبار”الحق” ہندوؤں میں تبلیغ کے لئے جاری ہوا)

٭۔ مدرسہ احمدیہ کا قیام۔

٭۔ قادیان میں پبلک لائبریری کا قیام۔

سوال: روزنامہ ” الفضل” کب جاری کیا گیااور اس کے پہلے ایڈیٹر کون تھے؟

جواب: 18 جون 1913ء کو حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کی ادارت میں جاری ہوا۔ ابتداء میں ہفت روزہ تھا۔ پھر سہ روزہ ہوا اور 8 مارچ 1935ء سے روزنامہ ہوگیا۔

سوال: حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کی تفسیرالقرآن کس نام سے شائع ہوئی؟

جواب: حقائق الفرقان کے نام سے۔