عائلی مسائل اور اُن کا حل

فہرست مضامین

ابتدائیہ

سیّدنا  امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے متعدد خطباتِ جمعہ ، مختلف ممالک کے جلسہ ہائےسالانہ اور لجنہ اماء اللہ کے اجتماعات نیزدیگرمواقع پر روزمرّہ کے عائلی مسائل اور اُن کے حل کے متعلق اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بہت سی پُرحکمت نصائح اور زرّیں ارشادات فرمائے ہیں جو کامیاب عائلی زندگی گزارنے کے لئے مشعلِ راہ ہیں۔

خداتعالیٰ کے فضل سے لجنہ سیکشن مرکزیہ کو اُن گرانقدر ارشادات اور بابرکت نصائح کو جوحضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ کے آغاز خلافت سے 2013ءتک مختلف جرائد وکتب میں دستیاب ہیں یکجا کرکےکتابی صورت میں شائع کرنےکی سعادت مِل رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے اور بالخصوص  احمدی خواتین  کے لئے باعث ِ برکت ورہنمائی بنائے تاکہ ہمارے گھر جنت نظیر اور امن وسلامتی کا گہوارہ بن جائیں۔

اس کتاب کی تکمیل اور اشاعت کے مختلف مراحل میں لجنہ سیکشن کی ٹیم کے علاوہ مکرم محمود احمد ملک صاحب (واقفِ زندگی،کارکن ایڈیشنل وکالت اشاعت لندن) نیزشعبہ اشاعت لجنہ اماء اللہ یوکے نے بھی معاونت فراہم کی ہے۔   

فجزاہُم اللّٰہ احسن الجزاء

خاکسار

ریحانہ احمد

انچارج لجنہ سیکشن