سوشل میڈیا (Social Media)

فہرست مضامین

ابتدائیہ

عصرِ حاضر میں جدید ٹیکنالوجی اور مواصلاتی نظام میں جس سرعت سے ترقی ہوئی ہے اس کے نتیجہ میں سوشل میڈیا کے ذریعہ عالمی سطح پر فوری روابط، حقائق کے اظہار اور علمی آگہی کے علاوہ بھی بے شمارفوائدسے ہم شب و روز فیضیاب ہورہے ہیں۔ لیکن یہ تلخ حقیقت بھی عیاں ہے کہ سوشل میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ استعمال کے نتیجہ میں ذاتی اور معاشرتی سطح پر بہت سی اخلاقی کمزوریاں بھی جڑ پکڑ رہی ہیں۔ لجنہ سیکشن مرکزیہ کو امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کی تعمیل میں ’’سوشل میڈیا‘‘ کے موضوع پر یہ کتاب شائع کرنے کی سعادت مِل رہی ہے جس میں خلافت خامسہ کے آغازسے لے کر 2017ء تک کے خطبات جمعہ، خطابات، پیغامات اور سوال و جواب کی نشستوں میں ارشاد فرمودہ پُرحکمت اور زرّیں نصائح کو یکجا کرکے کتابی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔ الحمدللہ علیٰ ذالک۔ اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ یہ کاوش قبول فرمائے اور کتاب پڑھنے والوں کے لئے مشعلِ راہ ثابت ہو۔ آمین

اس کتاب کی تیاری میں مکرمہ رضوانہ نثار صاحبہ(معاونہ لجنہ سیکشن مرکزیہ) نے ابتدائی مدارج سے خطابات و ارشادات یکجا کرنے، ان کا انتخاب اور تدوین کی ذمہ داری محنت سےنہایت احسن رنگ میں پوری کی۔ نیز مکرم محمود احمد ملک صاحب(واقف زندگی۔ کارکن ایڈیشنل وکالت اشاعت لندن) کی رہنمائی اور تعاون ہر مرحلہ پر حاصل رہا۔ فجزاھُمُ اللّٰہ تعالیٰ خَیْراً فِی الدّارَیْن۔

خاکسار۔ ریحانہ احمد

انچارج لجنہ سیکشن مرکزیہ