شمائل محمد صلی اللہ علیہ وسلم

فہرست مضامین

9 ۔ توکل علی اللہ

توکل کا مینار

حضرت ابوبکرؓ فرماتے ہیں میں رسول کریم ﷺ کے ساتھ غار میں تھا میں نے اپنا سر اٹھا کر نظر کی تو تعاقب کرنے والوں کے پاؤں دیکھے اس پر میں نے رسول کریمؐ سے عرض کیا یا رسول اللہ اگر کوئی نظر نیچی کرے گا تو ہمیں دیکھ لے گا تو آپؐ نے جواب میں ارشاد فرمایا۔ چپ اے ابی بکر۔ ہم دو ہیں ہمارے ساتھ تیسرا خدا ہے ۔(پھر وہ کیونکر دیکھ سکتے ہیں )

(بخاری کتاب المناقب باب ہجرۃ النبیؐ )

حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں :۔

‘‘اللہ اللہ کیا توکل ہے۔ دشمن سر پر کھڑا ہے اور اتنا نزدیک ہے کہ ذرا آنکھ نیچی کرے اور دیکھ لے لیکن آپؐ کو خدا تعالیٰ پر ایسایقین ہے کہ باوجود سب اسباب مخالف کے جمع ہوجانے کے آپ یہی فرماتے ہیں کہ یہ کیوں کر ہوسکتا ہے خدا تو ہمارے ساتھ ہے پھر وہ کیوں کر دیکھ سکتے ہیں ؟ (سیرۃ النبی ﷺ صفحہ۔۹۴)