شمائل محمد صلی اللہ علیہ وسلم

فہرست مضامین

اللہ تعالیٰ کی گواہی

صاحب خلق عظیم

اِنَّکَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظیمٍ
“تو اے نبی ایک خلق عظیم پر مخلوق و مفطور ہے۔”
یعنی اپنی ذات میں تمام مکارم اخلاق کا ایسا متمم و مکمل ہے کہ اس پر زیادت متصور نہیں ۔

(ترجمہ حضرت مسیح موعود ۔براہین احمدیہ۔روحانی خزائن جلد1صفحہ194حاشیہ)

رؤف و رحیم و جود

لَقَدْجَآئَ کُمْ رَسُولٌ مِّنْ اَنْفُسِکُمْ عَزِیْزٌعَلَیہِ مَاعَنِتُّم حَرِیْصٌ عَلَیْکُمْ باِلْمُومِنیْنَ رَئُ وفٌ رَّحِیمٌ (سورۃ التوبہ ۔ آیت 128)

ترجمہ: (اے مومنو!) تمہارے پاس تمہاری ہی قوم کا ایک فرد رسول ہو کر آیا ہے تمہارا تکلیف میں پڑنا اس پر شاق گذرتا ہے اور وہ تمہارے لئے خیر کا بہت بھوکا ہے۔ اور مومنوں کے ساتھ محبت کرنے والا (اور ) بہت کرم کرنے والا ہے۔