دُرِّثمین اُردو

فہرست مضامین

صاحبزادہ مرزا مبارک احمد کے متعلق

ایک دفعہ حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ نے بچپن میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں عرض کی کہ ان کے بھائی صاحبزادہ مرزا مبارک احمد (مرحوم) ان سے ناراض ہوگئے ہیں اور کسی طرح راضی نہیں ہو رہے۔ حضورؑ نے جو اس وقت ایک کتاب تصنیف فرما رہے تھے مندرجہ ذیل اشعار لکھ کر دئیے جو حضرت نواب مبارکہ بیگم نے صاحبزادہ صاحب کے سامنے پڑھ دئیے تو وہ خوش ہو گئے۔ (روایت حکیم دین محمد صاحب رجسٹر روایات جلد۱۳ صفحہ۶۲)

مبارک کو مَیں نے ستایا نہیں

کبھی میرے دل میں یہ آیا نہیں

میں بھائی کو کیونکر ستا سکتی ہوں

وُہ کیا میری اَمّاں کا جایا نہیں

الٰہی خطا کر دے میری معاف

کہ تجھ بِن تو رَبّ البرایا نہیں!

( الفضل ۷ جولائی ۱۹۴۳ ء صفحہ ۳)