دُرِّثمین اُردو

فہرست مضامین

پیشگوئی زلزلۂ عظیمہ

سونے والو! جلد جاگو یہ نہ وقتِ خواب ہے

جو خبر دی وحیِٔ حق نے اُس سے دِل بیتاب ہے

زلزلہ سے دیکھتا ہُوں مَیں زمیں زیر و زبر

وقت اب نزدیک ہے آیا کھڑا سیلاب ہے

ہے سرِ رَہ پر کھڑا نیکوں کی وہ مولیٰ کریم

نیک کو کچھ غم نہیں ہے گو بڑا گرداب ہے

کوئی کشتی اب بچا سکتی نہیں اِس سَیل سے

حیلے سب جاتے رہے اِک حضرتِ تَوّاب ہے

(اشتہار النداء من وحی السماء مطبوعہ اخبار بدر مئی ۱۹۰۵ء)