دُرِّثمین اُردو

فہرست مضامین

علامات المقربین

خدا سے وہی لوگ کرتے ہیں پیار

جو سب کچھ ہی کرتے ہیں اُس پر نثار

اِسی فکر میں رہتے ہیں روز و شب

کہ راضی وہ دلدار ہوتا ہے کب؟

اُسے دے چکے مال و جاں بار بار

ابھی خوف دل میں کہ ہیں نابکار

لگاتے ہیں دل اپنا اُس پاک سے

وہی پاک جاتے ہیں اِس خاک سے

(نشانِ آسمانی صفحہ ۴۶ حاشیہ۔مطبوعہ۱۸۹۲ء )