پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

جماعتی وظائف و اعزازات

عبد السلام کے والد صاحب کی آمدنی بہت تھوڑی تھی اور گھر کے افراد زیادہ تھے تاہم اللہ تعالیٰ سلام کی پڑھائی کے لیے خود انتظام فرماتا رہا۔ قابلیّت کی بناء پر انھوں نے حضرت خلیفۃ المسیح سے بھی وظیفے حاصل کیے۔ چنانچہ اُن کے والد صاحب بیان کرتے ہیں :۔

”دسمبر1939ء میں سر چوہدری ظفراللہ خاں نے جماعت احمدیہ میں 25سال خلافتِ ثانیہ کے گذرنے پر جوبلی فنڈ کی تحریک کی اور تین لاکھ روپیہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کو پیش کیا۔ حضور نے جلسہ سالانہ 1939ء میں اعلان فرمایا کہ نوجوانوں کی ہمت بڑھانے کے لیے اعلان کرتاہوں کہ

٭جماعتِ احمدیہ کا جو طالب علم اپنے سکول میں اوّل آئے گا اسے اس فنڈ سے30روپے ماہوار وظیفہ ایف۔ اے کے دو سال میں دیا جائے گا۔

٭پھر جو ایف۔ اے میں اوّل آئے گا اسے 45روپے ماہوار (وظیفہ) بی۔ اے کلاسوں میں دیا جائے گا۔

٭ازاں بعد جو بی۔ اے میں اوّل آئے گا اسے ایم۔ اے کلاسز میں دو سال 60روپے ماہوار وظیفہ دیاجائے گا۔

٭ایم۔ اے کرنے کے بعدجو لڑکا مغرب کی کسی یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے جائے گا اسے نصف خرچ اس فنڈ سے دیا جائے گا۔“ (سرگذشت)

اسی شام ملاقات کے دَوران سلام کے والد صاحب نے حضور کو بتایا کہ سلام یہ سب وظیفے لے گا۔ چنانچہ ایسے ہی ہوا۔ 1949ء میں حضور نے سلام کے خطبہ نکاح کے دَوران فرمایا ”ہرباپ اپنے بیٹے کی تعریف کرتاہے۔ عزیز (سلام) کے والد نے بھی ایسی توقعات کا اظہار کیا تھا۔ الحمدللہ عزیز (سلام) نے ان سب کو پورا کرنے کی توفیق پائی۔“ (سرگذشت)

عبد السلام کا پاکستان میں شاندار تعلیمی ریکارڈ

امتحان سن مضامین حاصل کردہ نمبر پوزیشن وظائف

مڈل 1938ء سائنس وعربی 84.5 فی صد ضلع جھنگ میں اوّل 6 روپے ماہوار (گورنمنٹ کا وظیفہ)

میٹرک 1940ء سائنس وعربی 90 فی صد پنجاب یونیورسٹی میں اوّل (نیاریکارڈ قائم کیا) 20 روپے ماہوار (گورنمنٹ کا وظیفہ)

ایف۔ اے 1942ء فزکس، ریاضی، عربی 85 فی صد پنجاب یونیورسٹی میں اوّل 45 روپے ماہوار (جماعتِ احمدیہ کا وظیفہ)

30 روپے ماہوار (گورنمنٹ کا وظیفہ)

بی۔ اے 1944ء ریاضی اے بی کورس انگریزی آنرز 90.5 فی صد پنجاب یونیورسٹی میں اوّل

نیاریکارڈ۔ ہرمضمون میں اوّل 60 روپے ماہوار (جماعتِ احمدیہ کا وظیفہ)

60 روپے ماہوار (گورنمنٹ کا وظیفہ)

ایم۔ اے 1946ء ریاضی 95.5 فی صد پنجاب یونیورسٹی میں اوّل 550 روپے ماہوار (بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے لیے گورنمنٹ کا وظیفہ)

(Biographic Sketch of Prof. Abdus Salam by Dr.A Ghani)