لباس التقویٰ

فہرست مضامین

20 ویں صدی کی مشہور ایجادات اور دریافتیں

بیسویں صدی میں سائنسی ایجادات نے ہماری زندگی پر گہرے اثرات مرتب کئے اور آج ہم جن حالات میں زندگی گزار رہے ہیں ان میں بیسویں صدی کی ایجادات نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ ذیل میں بیسوی صدی کی چند اہم ایجادات کا مختصر ذکر پیش خدمت ہے۔ مرسڈیز

ڈیملر نے مشہور زمانہ کار مرسڈیز 31مارچ 1901کو مکمل کی۔ ڈیملر نے کار کا نام اپنے بیٹی مرسڈیز کے نام پر رکھا۔

کیمرہ

کوڈک کیمرہ کے موجد جارج ایسٹ مین نے 20اکتوبر 1901کو ایک بین الاقوامی ادارے کی داغ بیل ڈالی، جس نے مشہور عالم کوڈک کیمرے کو دنیا کے طول و عرض میں پہنچانے کے لئے کیمرے کو بہت بڑے پیمانے پر تیار کرنا شروع کیا۔

اکوفون

اِکوفون Akouphone 30دسمبر 1901کو ایجاد ہوا۔ یہ آلہ سماعت سے محروم افراد کے کام آتا ہے۔

ریزر بلیڈ

کنگ جیلٹ نے 2دسمبر 1901کو داڑھی مونڈنے کے لئے ایک ریزر بلیڈ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔

وائرلیس

مارکونی نے 11دسمبر 1901کو وائرلیس ایجاد کیا۔ اس ایجاد سے نشریات کی دنیا میں انقلاب آگیا۔

بیٹری

امریکہ کے مشہور موجد ٹامس ایکو ایڈیسن نے 28مئی 1902کو ایک نئی بیٹری ایجاد کی۔

ہوائی جہاز

امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے ساحل پر 17دسمبر 1903کو رائٹ برادران نے دنیا کا پہلا ہوائی جہاز اڑانے کا کامیاب مظاہر ہ کیا۔ اس جہاز کو فلائر اول (Flyer First)کا نام دیا گیا۔ اس جہاز نے 27میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 12سیکنڈ تک پرواز کی اور 120فٹ کا فاصلہ طے کیا۔

اسپرین

دنیامیں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دوا اسپرین 30اکتوبر 1905کو پہلی مرتبہ فروخت کے لئے پیش کی گئی۔ یہ دوا جرمنی کے مشہور دواساز ادارے بائر نے 1899میں تیار کی تھی۔

نظریہ اضافت

یکم جولائی 1905کو آئن سٹائن نے کمیت اور توانائی کے باہمی رشتے کو ایک مساوات E=MC2کے ذریعے ظاہر کیا تھا۔ یہ نظریہ سائنسی تاریخ میں نظریہ اضافت کے نام سے مشہور ہوا۔ جس نے طبیعات کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا۔

رنگین فوٹو گرافی

متحرک فلموں کے موجد فرانسیسی بھائیوں آکسٹن اور لوئی لیو میرے نے 10جون 1907کو رنگین فوٹو گرافی کی ایجاد کا اعلان کیا۔

ہیلی کاپٹر

فرانسیسی سائیکل ڈیلر ہال کورنو نے 13نومبر 1907کو ہیلی کاپٹر کی پہلی کامیاب پرواز کی۔

انسولین

27جولائی 1921کو یونیورسٹی آف ٹورنٹو میڈیکل اسکول کینیڈا کے ڈاکڑ فریڈرک بیٹنگ اور ان کے معاون چارلس بیسٹ نے ذیابیطس کا علاج کا موثر ترین انسولین دریافت کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

ٹیلی ویثرن

27جولائی 1926کو اسکاٹ لینڈ کے الیکڑیکل انجینئیر جان لوئی بیرڈ نے اپنی ایجاد ٹیلی وائزر کا عملی مظاہرہ کیا۔ 1929میں بی بی سی نے بیرڈ کے نظام پر مبنی ایک ٹرانسمیٹر نصب کرکے ٹیلی وائزر کی (جسے اب ٹیلی ویثرن کہا جاتا ہے) باقاعدہ نشریات کا آغاز کیا۔

جدید راکٹ

16مارچ 1926کو کلارک یونیورسٹی میں طبعیات کے پروفیسر رابرٹ گڈارڈ نے مائع ایندھن سے چلنے والے پہلے راکٹ کی پرواز کا کامیاب مظاہر ہ کیا۔ رابرٹ کی اس ایجادنے دنیا بھر میں دھوم مچادی۔ اس سے ایک طرف عسکری محاز پر تبدیلی آئی اور دوسری طرف اس کی بدولت انسا ن کے قدم چاند تک پہنچے۔ پنسلین

30ستمبر 1928کو سر الیگزینڈر فلیمنگ نے لندن کے سینٹ میری ہسپتال میں دنیا کی مشہور اینٹی بائیوٹک دوا پنسلین کی دریافت کا اعلان کیا۔

پلوٹو

18فروری 1930کو مشہور ماہر فلکیات کلائیڈ ٹو مباخ نے نظامِ شمسی کا ایک سیارہ دریافت کیا جس کو پلوٹو کا نام دیا گیا۔

نیو ٹران

اپریل 1932میں کیمبرج یو نیورسٹی کے دو سا ئنسدانوں سر جان کر افٹ اور ار نٹ والٹن نے ایٹم کے مرکز میں ایک نیو رٹرل ذرہ نیو ٹران کی دریافت سے سائنس کی دنیا میں انقلاب بر پاکر دیا۔

ریڈار

26فروری1935 کو ماہر طبیعات سر رابرٹ واٹس نے ریڈار ایجاد کیا۔ جو Radio Decting and Rangingکا مخفف ہے۔

بال پوائنٹ

29اکتوبر 1938کو با ل پوائنٹ پین ایجاد کیا گیا۔ نیو کلیئر فیزن

28جنوری 1939کو ایک نئی ریڈیو ایکٹو نیو کلئیر فثزن دریافت ہوئی۔ جس کا سہراہ جرمن ماہر طبیعات اوٹوہان کے سر تھا۔

ڈی ڈی ٹی

اپر یل 1939میں ڈی ڈی ٹی دریافت کی گئی جو ڈائی کلور، ڈائی فینائل، ٹرائی کلورواتھین کا مخفف ہے۔ یہ کیماء دان پال ملر نے ایجاد کی۔ یہ کیڑے مار دوائی ہے۔

کیلکو لیٹر

14 فروری 1946کو امریکی سائنس دان جے پر پیسرا یکٹریکٹ اور جان ڈبلیوما ؤ چے نے دنیا کا پہلا الیکٹر ک کیلکو لیٹر تیارکیا۔

ویسپا

اطالوی مو جد دانگریگو پیا جو نے ویسپا سکوٹر ایجا دکیا۔

کلا شنکوف

فروری 1946کو میخا ئل کلا شنکوف نے کلاشنکوف کی ایجا د کا اعلا ن کیا جسے AK-47کا نا م دیا گیا۔

ٹرانسسٹر

جون 1947کو ویلئم شو کلے نے ٹر انسسٹر ایجاد کیا۔

کمپیوٹر

14جون 1951کو امریکہ کے دو انجئینروں جان ایکرٹ اور جان ماڑجلے نے دنیا کا پہلا کمر شل کمپیوٹر تیا ر کیا۔ جسے یونی ویک کا نام دیا گیا۔

مصنوعی سیارہ

4اکتوبر 1957کو سووئیت یو نین نے دنیا کا پہلا مصنو عی سیارہ ستپنک اول زمین کے مدار میں روانہ کیا۔

ناسا کا قیام

جولائی1958کو خلائی تحقیق کے مشہور امریکی ادارے نیشل ایر وناٹکس اینڈ سپیس ایڈمینسٹریشن کا قیام عمل میں آیا جو اپنے نام کے ساتھ ناسا سے مشہور ہوا۔

جیٹ سروس

اکتوبر 1958میں لندن اور نیو یارک کے درمیان پہلی بار ٹرانس ایلا نٹک مسافر بردار جیٹ سروس کا آغا ز ہوا۔

خلائی سیارہ

یکم فروری 1958کو امریکہ نے اپنا پہلا خلائی سیارہ ایکسپور اول خلا میں روانہ کیا۔

لیزر

1960میں امریکی سائنسدان تھیوڈ ورسیمان نے لیزر شعاعوں ایجاد کیں۔ موسمی سیارہ

یکم اپریل 1960کو دنیا کا پہلا موسمی سیارہ ٹالرس اوّل خلا میں بھیجا گیا۔

خلائی سفر

خلا میں بھیجا جانے والا انسان یور ی گیگرین 12اپریل1961کو صبح نو بج کر سات منٹ پر واسٹوک اول نامی خلائی جہاز میں اپنی تاریخی سفر پر روانہ ہوا۔

زمین کے گرد چکر

امریکی خلا باز جون گلین نے 20فروری 1962کو زمین کے گرد چکر لگایا۔

خلا میں چہل قدمی

18مارچ 1965 کو سوویت خلا باز الیکسی سیونا ف کو خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے انسان کا اعزاز حا صل ہوا۔

چاند کا سفر

31جنور ی 1966کو سو ویت یونین نے ایک خلا ئی جہاز چاند کے سفر پر روانہ کیا جو فروری میں چاند کی سطح پر اتر گیا یہ چاند کی سطح پر اترنے والا پہلا خلائی جہاز تھا۔

چاند پر پہلا قدم

جولائی 1969کو امریکی خلا باز نیل ارمسٹرنگ نے سب سے پہلے چاند پر قدم رکھا۔ بیسوی صدی میں اس کامیابی کو انسان کا سب سے بڑا کارنامہ قرار دیا گیا۔

مریخ کا سفر

20جولائی 1972کو وائکنگ اول مریخ کی سطح پر اُتر جو مریخ کی سطح پر اُترنے والا پہلا خلائی جہاز تھا۔ اگست 1976کو وائکنگ دُوُم بھی مریخ پر پہنچ گیا اور وہا ں پر مختلف تجربات اور تفصیل سے کام کا آ غاز کیا۔

ٹیسٹ ٹیوب بے بی

جولائی 1978کو انگلستان میں دنیا کی پہلی ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی پیدائش عمل میں آئی۔ اکتوبر میں بھارت کی پہلی اور دنیا کی دوسری ٹیسٹ بے بی کی ولادت کا اعلا ن کیاگیا۔

پرسنل کمپیوٹر

12اگست 1981کو پہلا پر سنل کمپیوٹر فروخت کے لئے پیش کیا گیا۔

تبدیلی دل

2دسمبر 1982کو امریکی سرجن ویلئیم ڈی وائزر نے مصنوعی دل کی تبدیلی کا پہلا اپریشن کیا۔

بندر کا دل

13نومبر 1984کو بر طا نیہ میں ایک بچی کے سینے میں بندر کا دل لگانے کاکامیاب آپریشن کیا گیا۔

مسلم خلاء باز

17جون 1985کو دنیا کو پہلا مسلمان خلا باز شہزادہ سلطان بن سلیمان خلائی سفر پر روانہ ہوا اسے یہ اعزاز بھی حاصل ہے جس نے خلا ء میں قر آن پاک کی پہلے تلاوت کی۔

انٹر نیٹ

1993میں آپٹیکل فا ئبر کی مدد سے انٹر نیٹ کا نظام دنیا بھر میں پھیل گیا۔ اس سے پہلے یہ امریکی محکمہ پینٹا گون میں استعمال ہوتا تھا۔

وینڈوز Windows

24اگست 1995کو کمپیوٹر بنانے والے مشہور امریکی ادارے ما ئیکروسوفٹ نے ایک مشہور اپریٹنگ سسٹم وینڈوز 95متعار ف کروایا۔

کلو ننگ

اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبراکے روز لین انسٹیٹوٹ کے ڈاکٹر ایا ن ولمٹ اور ان کے رفقاء کا ر4 جولائی 1996کو کلو ننگ کے طریقے سے ایک بھیڑ بنانے میں کا میاب ہو گئے۔ اور اس بھیڑ کا نام ڈولی ہار ٹن رکھا۔ اپنے تجربہ کے نتائج کی صحت کے لئے چھ ماہ سے زیاد ہ انتظار کیا اس کا پہلی مرتبہ انکشاف27 فروری 1997کو ہوا۔

مریخ کی تشکیل

4جولائی 1997کو خلا ئی جہاز مریخ کی سطح پر اترا۔ انسانی جینز

جون 2000ء انسانی جینز کا کو ڈ دریافت کر لیا گیا اور اس کی کامیا بی کو بھی انسانی تاریخ کی سب سے بڑی کا میابی کہا گیا۔ اور دعوی کیا گیا کہ سا ئنس انسان کی کتاب زندگی کا علم کرکے اس میں تبدیلی کی اہل ہو گئی ہے۔ (روز نامہ جنگ یکم جنور ی 2000ء)